کراچی(یواین پی)مشہورٹی وی ڈرامہ الف نون سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کو سانس لینے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں اور وہ کلفٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ کمال رضوی کو اصل شہرت ان کے ڈرامہ الف نون سے ملی جس میں ان کے ساتھ مرحوم اداکارننھا بھی تھے ۔ کمال رضوی اس میں” الن “کا کردار ادا کر تے تھے۔انہوں نے ریڈیو، سٹیج پر بھی کردار نگاری کی۔انہوں نے ڈرامہ شیطان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ان کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے