این اے 154: جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کی نیا ڈبو دی

Published on December 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,149)      No Comments

02
لودھراں  (یو این پی) این اے 154 میں بلا چل گیا، جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کی نیا ڈبو دی، کپتان نے اپنے کھلاڑی اور ان کی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں میں حق اور سچ کی فتح ہوئی۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں عوام نے حکمرانوں کے پیکج کو مسترد کردیا، کامیابی نوٹوں کی چمک سے نہیں دل جیتنے سے ملتی ہے۔این اے 154 لودھراں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی، 303 میں سے 291 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر خان ترین نے 1 لاکھ 35 ہزار 280 ووٹ کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی، ن لیگ کے صدیق بلوچ 97 ہزار 129 ووٹوں حاصل کرسکے۔این اے 154 لودھراں کے اہم معرکے میں جہانگیر ترین کی کامیابی پر کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منانا شروع کردیا، کہیں مٹھائیاں بٹ رہی ہیں تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر بھگڑے ڈالے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں جہانگیر ترین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، کچھ دیر بعد ہی کپتان نے کھلاڑی کو فون بھی کردیا، بولے کہ این اے 154 میں حق اور سچ کی فتح ہوئی۔جہانگیر ترین نے عمران خان کو کل لودهراں آنے کی دعوت دی، جسے کپتان نے قبول کرلیا، پی ٹی آئی کپتان کل جیت کا جشن منانے لودھراں پہنچیں گے۔لودھراں سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار جہانگیر خان ترین نے کامیابی پر جشن مناتے کارکنوں سے خطاب کیا، کہتے ہیں لودھراں کے عوام نے حکمرانوں کے پیکج کو مسترد کردیا، ثابت ہوگیا کامیابی نوٹوں کی چمک سے نہیں دل جیتنے سے ملتی ہے، ترقی کے خلاف نہیں لیکن لالچ اور دھوکے میں نہیں آئیں گے۔این اے 154 لودھراں کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes