اوکاڑہ؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم کی قیادت میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

Published on October 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم کی قیادت میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کا ہیڈ سلیمانکی روڈ حویلی لکھا میں مصالحہ چکی پر چھاپہ، 30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، مصالحہ چکی کی پروڈکشن بند ملاوٹ کرنے پر چکی مالکان کیخلاف تھانہ حویلی لکھا میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ فوڈ بزنس مالکان فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کر رہے تھے۔مرچوں کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال معدے میں تیزابیت اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme