حضرت محمد مصطفیﷺ کا یوم ولادت مبارک آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

Published on December 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 750)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کا یوم ولادت مبارک آج418887-Rabiulcopy-1450898478-476-640x480 مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان مصطفی ریلیاں اور جلوس نکالیں گے۔ ہرطرف درود وسلام کی صدائیں آنے لگیں، گلیاں، گھر اور بازار سجا دیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی غلامان مصطفی نے سرکار دوعالم ﷺکی آمد کا جشن منانے کے لئے گلی محلوں کو سجا دیا ہے۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی کے رنگ مہک رہے ہیں۔ شہر شہر، گاوں گاوں اور ہر گلی محلے میں چراغاں ہے۔ ہر طرف سبز پرچموں کی بہار نے سماں باندھ رکھا ہے۔ لاہور شہر میں گلیاں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن ربیع الاول میں عید میلاد النبی پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر نعت خوانی کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن میں علمائے کرام آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح ثناء خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود وسلام پیش کرتے ہیں۔جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر4 ہزار 850 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کے تناظر میں ریپڈ رسپانس فورس کی 2 کمپنیوں، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی 3 کمپنیوں پر مشتمل کمانڈوز کے علاوہ پی ٹی سی سعید آباد، شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد ، سندھ ریزرو پولیس ، انسداد تجاوزات سیل اور کرائم برانچ سے 2000 پولیس افسران اور جوان بطور اضافی نفری کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر مین منعقدہ 1115 محافل، 515 جلوسوں ، ریلیوں اور مرکزی جلوس و مرکزی اجتماع گاہ پر28 ہزار933 اہلکاروں کو سیکیورٹی فرائض پر تعینات کیا گیا ہے، 571 موبائلز اور 574 موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکار اس کے علاوہ ہیں، گشت، اسنیپ چیکنگ کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی موثر اور مربوط بنایا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات پر سویپنگ، اسکیننگ اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول کو بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ12 ربیع الا اول کی سیکیورٹی کے جملہ انتظامات میں ضلعی اور زونل پولیس کے ساتھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطوںِ کو ممکن بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes