مصطفی آباد/للیانی ،ٹریفک اہلکاروں نے رشوت کی انتہا کر دی

Published on November 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

\"PHOTO.LALYANI.\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹریفک اہلکاروں نے رشوت کی انتہا کر دی، مقامی صحافیوں سے رشوت وصول، اعلی حکام سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بس سٹینڈ قصور کی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعیناتی ٹریفک اہلکاروں نے رشوت کی انتہا کر دی۔ سارا دن ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے موٹر سائیکل سواروں، ٹریکٹر و ٹرک سواروں سے بھاری رشوت کی سر عام وصول کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ مقامی صحافی محمد عمران سلفی اورزبیر احمد بھٹی قصور کی طرف جا رہے تھے کہ رشوت وصولی پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل روک کر رشوت طلب کی اور کہا کہ تمہاری پرسنیلٹی کے مطابق رشوت ایک ہزاربنتی ہے تم پانچ سو روپے دے دو، جبکہ ایک سو روپے پر مک مکا ہو گیا ۔ جبکہ تعارف پر اہلکاروں نے منت سماجت شروع کر دی ۔ مصطفی آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے رشوت وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes