شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک زیر ک اور دلیر رہنماء تھیں صدر احسن سردار بھٹی

Published on December 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

ppp
بورے والا(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر احسن سردار بھٹی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی وہ ایک زیر ک اور دلیر رہنماء تھیں ۔ان کو ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر عبور حاصل تھا ان کو عالمی سیاسی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تاتھاان کی شہادت پر پوری دنیا میں سوگ منایا گیاملک میں جمہوریت کی بحالی کے اور آمریت کے خاتمہ کے لئے انکی جدو جہد کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روزپی پی پی تحصیل آفس میں سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بر سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء زیارت علی غوری تھے اس موقع پر راؤ فریاد علی خاں سٹی صدر،محمد صدیق بھلر،غلام مرتضی چوہان،نعیم احمد نعیم،قاضی احمد محمود بھٹی،فاروق احمد بھٹی،غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالستار آرائیں،محمد یونس چوہان،غلام عباس پڑھیار،محمد سرورشفیع،طارق عزیز بھٹی،ملک فقیر محمد،شیخ محمد اکرم ٹکااور میاں محمد امین کے علاوہ کا رکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جدو جہد کی ہے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لیکر کارکن تک دہشت گردی کا شکار ہو تے رہے ہیں ا ب بھی قیادت سے لیکر ورکر تک آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی تقریب سے زیارت علی غوری،کیپٹن محمد اسماعیل،نعیم احمد نعیم ،حفیظ اللہ طور،مرز ا محبوب احمد ربانی اور یگر نے بھی خطا ب کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme