جاوید ہاشمی کا آئندہ ماہ (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

333
اسلام آباد(یواین پی) سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے آئندہ ماہ مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کر لیاجاوید ہاشمی کو پارٹی میں میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کوجاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی پرانی جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ جاوید ہاشمی نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی کرلی ہے۔ جس کے بعد جاوید ہاشمی کا آئندہ ماہ (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کرنے کا قوی امکان ہے ، ن لیگ میں شمولیت کے بعد جاوید ہاشمی کو پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2011 میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن پھر پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے دوران پارٹی فیصلوں پر قیادت سے اختلافات کے سبب انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes