وزیراعلیٰ پنجاب سے سری لنکن اعلیٰ حکومتی وفد کی ملاقات

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

03

لاہور(یوا ین پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزیہاں سری لنکا کے وزیر پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ رنجیت میڈوما بندرا کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، سکل ڈویلپمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا کے وفد نے پنجاب میں سمال ہائیڈل پراجیکٹس میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ 2010 میں پنجاب کو ڈینگی کی بدترین وباء کا سامنا کرنا پڑا جس سے نمٹنے کیلئے سری لنکا کے ڈاکٹروں نے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اورپنجاب کے عوام آج بھی سری لنکن ڈاکٹرز کی مدد کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون کے شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ سری لنکا کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں،ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ سری لنکا اور پنجاب کے صنعتکاروں کے مابین بھی قریبی روابط بڑھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے سری لنکا اور پنجاب کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ضروری ہیں ۔ صحت عامہ، تعلیم، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سری لنکا کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔ سری لنکن وفد کے ارکان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سمال ہائیڈل منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کریں گے۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین ٹیوٹا، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، سپیشل سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy