ملک نہیں عمران خان کی سیا ست ڈیفالٹر ہونے والی ہےچوہدری فیاض ظفر

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماچوہدری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ ملک نہیں عمران خان کی سیا ست ڈیفالٹر ہونے والی ہے۔عمران خان اور انکی کی جماعت عوام سے مخلص نہیں،تحریک انصاف کا جلد شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کی سانسیں بحال کیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔چوہدری فیاض ظفرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سالوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے تو وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے کی ہے۔نوازشریف شہباز شریف عوام کے لئے درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے غیر جمہوری رویہ کی وجہ سے ملک کو دلدال میں پھنسایا۔پی ڈی ایم کی معاشی ماہرین ٹیم نے میاں شہباز شریف کی سربراہی میں دن رات ایک کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس کے نتیجے میں معیشت میں بہتری آنے لگی ہے۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ مو جودہ مہنگائی عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انتشار پسندوں کو ملکی ترقی برداشت نہیں ہورہی جو اس میں رخنہ ڈالنے کی خاطر نت نئی سازشیں کررہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں بحرانوں نے جنم لیا۔انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی دو صوبوں میں حکومت ہے۔خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روز بروز نئے قصے رپورٹ ہو رہے ہیں اور دو سری طر ف پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جو عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت اپنی ناکامیا ں چھپانے کی خا طر و فا قی حکومت پر تنقید کرتی اور عوام کو بے و قو ف بنانے کی ناکام کو شش کررہی ہے۔عمران خان نے ملکی معیشت کو بیڑا غر ق کیا ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگ رہاہے۔ملک میں موجود مہنگا ئی عمران خان کی نا کام پا لیسیو ں کا نتیجہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题