نواز شریف سے جان کیری کا ٹیلی فونک رابطہ

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

444
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلیفونک رابطہ  امریکہ کا کہنا ہے کہ دھشت گرد پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود دونوں ممالک مذاکرات جاری رکھیں نواز شریف کہتے ہیں واقعے کے حوالے سچ دنیا کے سامنے لائیں گے ۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا  اور  پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا  امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ مذاکرات علاقے کی سلامتی کے لیے ضروری ہیں اسلئے پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود  دونوں ممالک مذاکراتی عمل  جاری رکھیں ان  کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کی قیادت کا کردار اہم ہے۔وزیر اعظم نواز شیف نے کہا کہ   پٹھان کوٹ واقعے کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں  انہوں نے جان کیری کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ،پاکستانی ادارے ہر قسم کی دھشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں دنیا پاکستان کے مخلص کردار کو یاد رکھے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog