ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسروہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چےئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی شہزاد ڈوگر نے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائین درخواستوں کاجائزہ لیا اجلا س میں فریاد علی سکنہ4/ڈبلیو بی اورسید شہزاد قمر سکنہ 255/ای بی کی درخواستوں پر غور کیا گیااجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے فریاد علی کی درخواست پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد کو کارروائی کی ہدایت کی جبکہ سید شہزاد قمر کی درخواست پر امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی بوریوالا کو میرٹ پر جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد، ایس ڈی پی او بوریوالا ذوالفقار سندرانہ،کونسل آفیسر مہر محمد مشتاق اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme