حکومت نے اڑھائی سال میں 4700ارب روپے قرض لیکر ملکی معیشت کو گروی رکھ دیا : عمران خان

Published on January 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپرجاری کردیا عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت  نے ڈھائی سال میں  چار ہزار سات سو ارب روپے کا قرض لے کر ملکی معیشت کو گروی رکھ دیا ۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں  ہوا جسکے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے44 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے  کہتے ہیں کہ بالواسطہ ٹیکسز بڑھائے والی ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نےامیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کا کہنا تھا کہ رقم میٹرو جیسے منصوبوں کے بجائے انسانی ترقی اور تعلیم پر خرچ کی جاتی تو نتائج بہتر ہوتے ، عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سن لیں خیبر پختونخوا میں وی وی آئی پی پروٹول ختم ہوچکا ہے آئندہ ان کی آمد پر سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔اس موقع پر اسد عمر نے وفاقی حکومت کی اڑھائی برس کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں 70 فیصد ،اور گیس کی قیمتوں میں 68 فیصداضافہ  کیا گیا ، ڈیزل 36 روپے فی لیٹر مہنگا ، جبکہ برآمدت میں گیارہ فیصد اورمجموعی قومی پیداروار میں 18 فیصد کمی آئی، کہتے ہیں گزشتہ دو سال میں پندرہ لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题