ضلعی انتظامیہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کو بہترین اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان کی روشنی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بھر پور اقدامات کئے جائیں ”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام بھی انہی سہولیات کی مربوط انداز میں لوگوں کو فراہمی کے لئے ایک جامع قدم ہے اس پروگرام میں ضلع کے تمام شہروں ،قصبات میں صفائی ستھرائی ،شجر کاری ،کوڑا کرکٹ کو اٹھانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری چوہدری طاہر امین،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم بلوچ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ عوامی خدمت کے اس قابل ستائش پروگرام کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کے معاملات سمیت ضلع میں صفائی ستھرائی کے ذریعے ضلعی انتظامیہ متحرک وفعال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسائل کے حل اور شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدائیت کی کہ وہ عوا م دوست رویوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کریںانہوں نے کہا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی،وال چاکنگ کے خاتمہ ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی مہم کو جاری رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme