بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لیے تمام ادارے اپنے دفاتر کے اثاثہ جات جلد از جلد فراہم کر یں ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ

Published on January 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

Veh
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لیے تمام ادارے اپنے دفاتر کے اثاثہ جات اور سٹاف کے بارے میں مکمل معلومات جلد از جلد فراہم کر یں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد،اے ڈی ایل جی محمد افضل گل ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی، تحصیل میونسپل افسران ، کونسل آفیسر مہر مشتاق شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تمام ضلعی اداروں کے سربراہان بلا تاخیر اپنے اثاثہ جات کے بارے میں درست معلومات فراہم کریں انہوں نے اس حوالہ سے ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور اے ڈی ایل جی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو ٹرانزیشن کے عمل کے بارے میں باریک بینی سے اپنی سفارشات تیار کر کے رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ سابقہ بلدیہ اور ضلع کونسل کے جو ملازمین مختلف محکموں کے کام کررہے ہیں ان کے بارے میں بھی مفصل رپورٹ پیش کی جائے اجلاس میں کونسل آفیسر مہر مشتاق نے نشاندہی کی کہ ضلع کونسل کی عمارت میں اس وقت مختلف اداروں کے دفاتر قائم ہیں نئے بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے سے قبل ان دفاتر کو ضلع کونسل سے باہر منتقل کیا جانا مناسب ہے ڈی سی او نے ہدایت کی کہ اس بارے میں ابھی سے اقدامات کئے جائیں اور ان دفاتر کے لیے متبادل عمارات تلاش کی جائیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy