علاقائی صحافیوں کو نظر اناز کرنا ان چھوٹے ضلع کے صحافیوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہےعابد حسین مغل

Published on January 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ریجنل یونین اف جرنلسٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور ضلعی عہدیداروں کی پریس کانفرنس۔وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کرنے اور من پسند صحافیوں کو نوازنے پر احتجاج کیا گیا تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں ریجنل یونین اف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ضلعی صدر عباس علی جٹ نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی طرف سے علاقائی صحافیوں کو پنجاب حکومت کی طرف پلاٹ دینے کے اعلان پر ایک ھنگامی پریس کانفرنس کی جسمیں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی عابد حسین مغل نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کو نظر اناز کرنا ان چھوٹے ضلع کے صحافیوں کے ساتھ سراسر زیادتی ھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی جو کہ خود بھی صحافت کے شعبہ سے وابستہ ھیں اور علاقائی صحافیوں کی مشکلات۔اور ان کو درپیش مسائل کو بخوبی جانتے ھیں حالانکہ وزیر اعلی نے اپنے گزشتہ دورہ اوکاڑہ پر صحافیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اوکاڑہ کے صحافیوں کو پلاٹ دیں گے اور صحافی جلد خوشخبری سنیں گے مگر اعلان کرتے وقت اپنے من پسند شہروں کے صحافیوں کو نوازنے کا اعلان کیا اوکاڑہ کے علاقائی صحافی وزیر اعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ علاقائی صحافیوں کے لئے بھی رھائشی سکیموں کا اعلان کر کے علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes