راولپنڈی: سوائن فلو سے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف

Published on January 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

3333
راولپنڈی(یواین پی) راولپنڈی میں سوائن فلو سے تین مریض چل بسے۔ تینوں مریض ہولی فیملی اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہوئے۔ حکومت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کر دی، ای ڈی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سوائن فلو سے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف ہو گیا۔ تینوں مریض ہولی فیملی ہسپتال میں ایک ہفتہ کے اندر فوت ہوئے۔ اب تک سوائن فلو کی 10 مریضوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خصوصی بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق نے کہا ہے کہ ای ڈی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ عملہ چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ نجی ہسپتال میں ویسٹریج کی رہائشی فرزانہ سوائن فلو کی شبہ میں اب بھی زیر علاج ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes