گلگت بلتستان کے الیکشن کیلئے انتخابی معرکہ ’’آج‘‘ ہوگا، انتظامات مکمل

Published on June 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments
6
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں آج ہونے والے الیکشن کے لئے انتخابی میدان سج گیا،
سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے علاقے بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے، پولنگ صبح آٹھ سے شام چار بجے تک جاری رہے گی
سکردو (یو این پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لئے انتخابی معرکہ آج ہوگا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام حلقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل گزشتہ شام کر لیا گیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین، آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان اور کمانڈر ایس سی این اے میجر جنرل آصف منیر نے دیامر کے حساس پولنگ سٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کرتے ہوئے علاقے بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج، پولیس، اور رینجرز کے جوانوں نے سکردو اور گلگت میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ 7 اضلاع کے 24 انتخابی حلقوں میں پاک فوج کے 5500 جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاک فوج کی معاونت کیلئے 4200 پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اور گلگت بلتستان سکاؤٹس بھی موجود ہوں گے۔ سول لائن میں کنٹرول روم جبکہ شہر بھر میں 112 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا جو شام چار بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes