گوجرہ کے نامور،سینئر صحافی میاں افتخار الدین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

ffffگوجرہ ( طاہر سلیم سے)گوجرہ کے نامور،سینئر صحافی ، دنیا ٹی وی کے کیمرہ مین اورآر یو جے کے تحصیل صدر میاں افتخار الدین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ،ہر آنکھ اشکبار ،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میاں افتخار الدین اپنی فیملی کے ہمراہ لاہورگئے جہاں پر ٹریفک حادثہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے انکی اچانک موت کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ ان کی رہائش گاہ واقع مہندی محلہ میں جمع ہو گئے انکے عزیز و اقارب دھاڑیں مار مار کر روتے رہے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدکبوترانوالہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیاانکی نماز جنازہ میں سینئر نائب صدر آر یو جے پاکستان سجاد حسین کھرل ،ضلع چئیرمین قاری بابر جمیل نقشبندی،میاں عاطف سعید ،رانا خالد محمود،میاں جبار طاہر،عابد محمود چودھری،عبدالرؤف،میاں طاہر سلیم ،میاں سیف الرحمان،زاہد عباس ،ملک نذیر احمد ،حاجی کاشف حسین ، ارسلان منج،موسیٰ رضا ،ڈی ایس پی عاطف عمران قریشی ،ٹی ایم او رانا محمد افضل ،ٹی او آر زاہد فرید تارڑ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں طارق محمود،مرکزی چیئرمین پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل رانا محمد سعید منج اور چیئر مین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چودھری امجد علی وڑائچ سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme