منڈی مویشیاں پر پابندی کے باوجود نواحی قصبہ میں ملی بھگت سے غیر قانو نی منڈی مویشیاں کا انعقاد

Published on January 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

bvc
بورے والا(یواین پی)حکومت پنجاب کی غیر قانونی منڈی مویشیاں پر پابندی کے باوجود نواحی قصبہ میں متعلقہ اداروں کے عملہ کی ملی بھگت سے غیر قانو نی منڈی مویشیاں کا انعقاد جا ری حکومت کو ہر ماہ لاکھوں روپے کانقصان پہنچایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ کے احکامات ہو امیں اڑا دئیے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں سوا سال قبل غیر قا نونی منڈی مویشیاں پر پابندی لگا ئی تھی اور انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن بورے والا کے نواحی قصبہ جملیرا میں ایک با اثر شخص متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے سوا سال سے زائد عرصہ سے غیر قانونی مویشی منڈی لگارہا ہے تقریباً ہر ماہ چار مرتبہ سوموار کے روز منڈی لگا ئی جا رہی ہے جس سے منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے افراد سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے سوا سال میں حکومتی خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اس غیر قانونی کا م کی طرف کئی مرتبہ ذمہ دار اداروں کو آگاہ کیا گیامگرکوئی کاروائی نہیں کی گئی جوکہ اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ کے نمائندہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题