آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورہیڈ کوارٹرز کراچی اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Published on July 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

کراچی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے افسران وجوانوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ کراچی میں امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کراچی میں امن وامان کے لئے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔انہوں نے سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی اداروں کی تعریف کی جبکہ کورونا وائرس کے خلاف کراچی فارمیشن کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy