شیو سینا کا مدارس میں انگریزی اور ہندی رائج کرنیکا مطالبہ

Published on January 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

555
نئی دہلی(یواین پی) بھارت کی انتہا پسند اور سخت گیر جماعت شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت کی اتحادی جماعت نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈا کے فروغ میں ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔ ‘اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا۔ شیو سینا نے مودی اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی دوروں سے ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو لا سکتے ہیں لیکن ان میں ملک کے اندر موجود دشمنوں سے لڑنے کی ہمت کہاں سے آئی گی۔ انتہا پسند تنظیم نے کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题