شاہ محمود عمران خان کے دماغ کا آپریشن کروائیں :عابد شیرعلی

Published on January 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments

 444
فیصل آباد(یو این پی)وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران کے دماغ کا آپریشن کروائیں بجلی کے بریک ڈاون پر کاروائی کریں گے۔تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال کالونی میں ہلال احمر اسپتال کی نئی برانچ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے چارسدہ کا واقعہ بہت افسوناک ہے دشت گرد ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔افغانستاں سے دہشت گردی کے حوالے سے آرمی چیف نے ثبوت ان کی حکومت کو فراہم کیے ہیں چوہدری نثار بیمار ہونے کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں ملک میں بجلی کا بریک ڈاون گڈو پاور پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے ہوا بریک ڈاون پر این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کے خلاف انکوئری کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرپم کورٹ کے حکم  پر نیب پاور پلانٹ میں ماضی میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے انکوئری کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme