اوپن یونیورسٹی کے ایم اے ایجوکیشن کی ورکشاپس ۹فروری سے شروع ہوں گی

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)” 3....علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء میں پیش کئے گئے ایم اے ایجوکیشن کے کورس کوڈ نمبر 6550۔اور 6551۔کی اسلام آباد کیمپس کے زیر اہتمام ورکشاپس سوموار 9۔فروری سے شروع ہوں گی”یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد ریجن کے ڈائریکٹر ٗچوہدری مزمل پرویز نے کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ورکشاپس میں شرکت کے اہل تمام متعلقہ طلباء و طالبات کو اطلاعاتی خطوط ابذریعہ ڈاک ارسال کئے جاچکے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ طلباء کی سہولت کے لئے ایم اے ایجوکیشن ورکشاپ کا شیڈول اور سینٹر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردی گئی ہے۔ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے مین کمیپس میں اسلام آباد ریجن میں پوسٹ گریجویٹ سیکشن کے انچارج سے بالمشافہ یا ان کے فون نمبر 9057144, 9250024پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
www.aiou.edu.pk

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes