ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

Published on January 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,108)      No Comments

444
نیویارک(یواین پی) مشہور پہلوان ٹرپل ایچ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلے رائل رمبل میں دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت 29 ریسلرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ خیال رہے کہ دسمبر میں ہونے والے ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز نے ٹرپل ایچ کو زخمی کر دیا تھا۔ دفاعی چیمپئن رومن رینز رنگ میں سب سے پہلے داخل ہوئے تاہم جب رنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹرپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔ تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹرپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے 30 ویں ریسلر تھے۔ اس کے بعد ٹرپل ایچ نے انٹرکانٹینینٹل چیمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题