شہباز شریف کا تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کا حکم

Published on January 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,835)      No Comments

111
لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کا حکم دیاہے۔تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے موثر ہم آہنگی کے تحت فرائض سرانجام دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题