دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

Published on January 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

444
سرینگر :(یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔حریت رہنمائوں نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے بھارتی ظلم رکوانے اورکشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کا مطالبہ کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہڑتال کی گئی،سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے ،جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات تھی،گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی۔پاکستان میں بھی کشمیریوں نے بھارت کے یوم جموریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا،آل پارٹیزحریت کانفرنس کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یادداشت جمع کرائی۔ مظاہرین نے ایزادی اورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا یہ باورکرانا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویداربھارت کشمیریوں کو انکے حقوق نہیں دے سکا۔ بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے۔دنیا بھرکی طرح آزادکشمیرمیں بھی کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا.مظفرآباد میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes