مک مکا کے نام پرصرف دو شخصیات کی لڑائی ہورہی ہے : چودھری شجاعت حسین

Published on January 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 681)      No Comments

222
پشاور(یو این پی)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا  ہے کہ مک مکا کے نام پر لڑائی دراصل دو شخصیات کے درمیان لڑائی ہے نون لیگ اورپیپلزپارٹی والے آج اگر لڑ رہے ہیں تو کل پھر ایک ہو جائیں گے۔تفصیلات کےمطابق پشاور میں چودھری شجاعت حسین  اے این پی کے رہنما  غلام بلور کے گھر پہنچے جہاں اُنہوں نے اُن کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کی اور  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین  اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ نہیں ہونا چاہیے ۔راہداری مغربی بنے یا مشرقی یہ ٹیکنیکل معاملات ہیں اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر اسکول بند کرنے سے طلبا کا جینا محال ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes