ہمارا مشن کراچی سمیت سندھ بھر میں امن قائم کرنا ہے: ڈی جی رینجرز

Published on February 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

444
حب(یو این پی)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ دشمن کم ہوں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں۔ کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ان کی سیٹنگ ہو گئی ہے۔حب میں کار ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور طاقت ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں امن ہماری ترجیح ہے،حب کا ریلی کا مقصد لوگوں میں خوف کو کم کرنا ہے۔ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو مشکوک ہوں۔ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی حب کار ریلی میں حصہ لیا۔انہوں نے 22کلومیٹر کا فاصلہ32منٹ میں طے کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog