وزیراعظم نے کراچی میں جاری آئیڈیاز 2014ء کے موقع پر پی او ایف واہ کینٹ کے اسٹال کادورہ کیا

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا ( یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی )وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں جاری آئیڈیاز 2014ء کے موقع پر پی او ایف واہ کینٹ کے اسٹال کادورہ کیا۔ پی او ایف اسٹال آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود چیئرمین پی او ایف بورڈ نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا اور انھیں پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریففنگ دی۔ وزیراعظم پاکستان نے پی او ایف مصنوعات کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور ادارہ کی بہتر کارکردگی کو سراہا ،وطنِ عزیز کے عظیم دفاعی پیداوار کے ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز جو بین الاقوامی معیار کا سلحہ گولہ باردو بنا رہا ہے اپنی تمام تر مصنوعات جس میں انفنٹری وپینیز، سمال آرمز ایمونیشن، آرٹلری ایمونیشن، مارٹر بم، ائیر کرافٹ اور اینٹی ائیر کرافٹ ایمونیشن، ٹینک اور اینٹی ٹینک ایمونیشن، ملٹری ایکسپلوسلوز ، کمرشل ایسکپلوسلوز اور انڈسٹریل کیمیکل کے ساتھ کراچی میں جاری آئیڈیا 2014ء میں شامل ہے۔ پی او ایف نے آئیڈیاز 2014ء کے موقع پر اپنی آٹھ نئی مصنوعات متعارف کرا دیں جس میں رائفل، ’’عزب‘‘، پی او ایف 4 پسٹل 9×19ایم ایم پی او ایف 5 پسٹل (9×19ایم ایم) ، پی او ایف سر سلماز پسٹل St-9 ، پی او ایف سر سلماز پسٹل بی-6 ، پسٹل پی کے-9 ، پسٹل پی کے-9 کمپیکٹ اور 308 . وین سپورٹررائفل شامل ہیں۔ رائفل ’’عزب ، دہشتگری کے خلاف جنگ میں مؤثر ہتھیار ثابت ہوا ہے اور اس رائفل سے پاکستان کی مسلح افواج کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے بہت مدد مل رہی ہے۔ اس سے پہلے پی او ایف نے ایک جدید گن ’’پی او ایف آئی ‘‘ متعارف کرائی، اس وقت ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گن کو استعمال کر رہے ہیں اور اسے مختلف ممالک کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس جدید گن کی خصوصیت یہ ہے کہ فائر کرنے والا اپنے آپ کو سامنے لائے بغیر دشمن کو ٹارگٹ کر سکتا ہے۔ خصوصاً یرغمال بنائے جانے کی صورت میں پی او ایف آئی ایک موثؤ ہتھیار ثابت ہوا ہے۔ پی او ایف اسٹال ملکی و غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پی او ایف اسٹال پر وفود کا استقبال کیا اور انھیں پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریففنگ دی، اس موقع پر پی او یف کے چیئرمین نے غیر ملکی وفود کو پی او ایف کے دورے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ پی او ایف میں جاری پیداواری عمل کو بھی دیکھ سکیں۔ غیر ملکی وفود نے پی او ایف مصنوعات میں گہری دلچسپی لی اور اس کے اعلیٰ معیار اور کوالٹی سے بہت متاثر ہوئے جن دوسری شخصیات نے آج پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا ان میں چیف آف آرمی اسٹاف قطر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ اور ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes