مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

Published on February 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ن) نے کوٹلی کے واقعے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد الحمید سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ریلی کے شرکا نے ہماری قیادت کے خلاف نا زیبا نعرے لگائے ،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اس گھناﺅنے جرم میں شامل ہیںجنہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنو ں کو مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نعرے بازی پر اکسایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگی کارکنوں پرحملوں کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی ۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر تحقیقات کے بجائے (ن) لیگ پر ملبہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گھناو¿نا جرم کیا ہے، آزاد کشمیر میں لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy