پاکستان اوربھارت کے ’’ہائی وولٹیج‘‘ ٹاکرے میں چند لمحے باقی

Published on February 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

ڈھاکہ (یو این پی) ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان آج روایتی حریف بھارتPakistan-vs-India سے ٹکرائے گا۔بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے دلچسپ میچوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان آج روایتی حریف بھارت سے میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ٹکرائے گا۔ آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں بھارت نے زیادہ تر میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن ایشیا کپ 2014 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ سے باہرکردیا تھا۔دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کر رہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاؤں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题