سندھ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صادق علی میمن

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے اور پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹوز کی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں ۔ باالخصوص سندھ کے دیہی علاقوں میں پی پی ایچ آئی ایک معیاری ادارہ پے۔ یہ بات انہوں جوکھیہ گاؤں یوسی چوبندی میں پی پی ایچ آئی کے بنیادی صحت مرکز کے عمارت کی تزئین و آرائش کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آء ٹھٹھہ سید احمد شاہ، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آء سجاول عبدالوحید جلبانی، ڈاکٹر عطااللہ کلمتی اور کمیونٹی کے دیگر معززین بھی موجود تھے. انہوں نے کہا کہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز اور ادارہ امراض قلب کراچی سندھ میں ایسے ادارے ہیں جو نہ صرف سندھ کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں بلکہ یہ ادارے دوسرے صوبوں کے مریضوں کو بھی مفت طبی سہولت فراہم کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ عام لوگوں کو صحت کی بہتر دیکھ بھال اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، سندھ حکومت نے خصوصی افراد کو صحت کی بہتر دیکھ بھال، تعلیمی، پیشہ ورانہ اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور ان شعبوں میں صوبہ سندھ پاکستان میں سب سے اگے ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی پی ایچ آئی سندھ کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا اور اپنی بہترین خدمات فراہم کرے گا تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog