حرمین الشریفین میں عمرہ اور حج ویزہ پر آنے والے پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں سفیر پاکستان منظورالحق

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

mmmmmmm
جدہ(یواین پی)سعودی عرب میں تعینات سفیر پاکستان منظورالحق نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین میں عمرہ اور حج ویزہ پر آنے والے پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے مقرر وقت پر واپس جانے کا اہتمام کیا کریں۔ ایسا نہ کرنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ جدہ میں حج کے موقع پر بلامعاوضہ حجاج کرام کی خدمت و رہنمائی کرتے ہیں۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ عبادت سے جنت ملتی ہے اورخدمت سے خدا ملتا ہے، جنہیں حجاج کرام کی خدمت کر کے خدا مل جائے انہیں اور کیا چاہئے۔مزید ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والے حجاج کرام اور عمرہ زائرین سے میری اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے موقع پر جاری کردہ ہدایات نامہ پر عمل پیرا ہوں۔اس طرح کرنے سے وہ نا خوشگوارواقعا ت سے بچ سکتے ہیں۔ سفیر پاکستان نے حج ویلفئیر کے بانی انجینئر حاجی نواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حج ویلفیئر اور اس میں معاونت کرنے والے اہم عہدیداروں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئے۔اس موقع پر قونصل جنرل شہریار اکبر، ڈی جی حج، پرنسپل قیصر خان اور حافظ ذاکر جذبی بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes