عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیسز اگلے ہفتے تک ردی کی ٹوکری میں ہوں گے، فواد چوہدری

Published on October 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments



اسلام آباد(یو این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیسز اگلے ہفتے تک ردی کی ٹوکری میں ہوں گے، کیپٹن صفدر کی اسمبلی میں تقریر پاکستان کے جھنڈے کے سفید حصے پر حملہ تھا۔ سپریم کورٹ کے باہریوا ین پی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کبھی کسی عوامی عہدے پر نہیں رہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے 40سال کے اثاثوں کا ایک ایک روپے کا حساب دیا۔ عمران خان نے تمام منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے ، اگلے ہفتے تک عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیسز کا فیصلہ آجائے گا اور دونوں ہی ردی کی ٹوکری میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے ، یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کی نا اہلی کی صورت ریاست کو کوئی خطرہ ہے کیپٹن صفدر کی اسمبلی میں تقریر پاکستان کے جھنڈے کے سفید حصے پر حملہ تھا، ایسی باتوں کا واحد مقصد پاکستان میں افراتفری پھیلانا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ رکھا گیا ہے جو پاکستان کی معیشت کو تنزلی کی طرف لے جا رہا ہے، نئے چیئرمین نیب کا نواز شریف کے کیسز کی خود نگرانی کرنے کا وعدہ خوش آئند ہے، حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے تاکہ یہ کیس آگے بڑھ سکے۔ فواد چوہدری نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چلانے کیلئے مضبوط سیاسی حکومت کا ہونا ضروری ہے اور اس کیلئے جتنی جلدی ہو سکے انتخابات کرائے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes