بالاکوٹ،سیاحتی سیزن کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں کی آمد شروع

Published on March 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

91a2fbfcba0c587b4dfb02c81f702dd498cbc95d
بالاکوٹ( یواین پی)سیاحتی سیزن کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں کی آمد آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ سیاحوں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کیلئے ڈی ایس بالاکوٹ کی نگرانی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ وسیع حکمت عملی مرتب کی گئی،سرکل بالاکوٹ کے تمام تھانہ جات کو سیاحوں سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،عوام نے تھانہ بالاکوٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایس ایچ او ارشد خان کی موجودگی میں سماج دشمن عناصر اور ماضی میں تھانہ بالاکوٹ کے اندر ٹاؤٹ گیری کرنے والوں کا جینا محال ہو چکا ہے،بالاکوٹ کی سنجیدہ شخصیات نے تھانہ بالاکوٹ کو سیاسی آشیر باد سے آزاد کروانے اور آئین و قانون کو مقدم رکھنے کی کوششوں پر بالاکوٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آئین و قانون سے نابلد مافیاء اپنی سیاست چمکانے اور انتظامیہ کو بلیک میل کرنے پر تلی ہوئی ہے ،آئین و قانون کو گھر کی لونڈی تصور کرنے والوں کو اگر معلوم ہوتا کہ تھانہ میں دی جانے والی درخواستوں پر کاروائی کی صورت کیا ہوتی ہے تو وہ کسی طور پر بھی اپنا فلسفہ نہ جھاڑیں ،بالاکوٹ کی عوام نے ایس ایچ او بالاکوٹ محمد ارشد خان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کسی بھی ایسے شخص کو خاطر میں نہ لائیں جو اپنی سیاست یا ہٹ دھرمی سے انتظامیہ کو بلیک میل کرنے اور اپنی من مرضی مسلط کرنے پر تلا ہوا ہو،انہوں نے گزشتہ ایک عرصہ کے دوران تھانہ بالاکوٹ کی کارکردگی کو لائق تحسین قراردیتے ہوئے تھانہ بالاکوٹ کے عملے کو اپنی جانب سے مدد و تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题