میرا کی سائکوفلم ’’ہوٹل‘‘نے نوجوانوں کے دلوں میں ابھی سے اپنی جگہ بنا لی

Published on December 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

\"1469835_1436639359882783_84276333_n\"
لاہور(یواین پی) فلمسٹار میرا کی ’’ہوٹل‘‘کے ٹیزرنے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے دلوں میں ابھی سے اپنی جگہ بنا لی،ذرائع کے مطابق چند گھنٹوں میں تقریبا 12 ہزارلوگوں نے اس ٹیزر کو دیکھا، عنقریب فلم کا آفیشل ٹریلر جلد ٹیلی وژن، سوشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا، دبئی سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹرخالد حسن خان نے بتایا کہ وہ ایک نئے انداز سے فلم کے سبجیکٹ کوہائی لائٹ کر چکے ہیں، ہماری عوام، جس میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں، اب جدت پسندی کوپسند کر رہے ہیں، اس فلم کو بناتے وقت یہ کوشش کی گئی ہے کہ اپنی پوری ٹیم کی محنت کو اسکرین پر لاکر اس طرح پیش کروں کہ لوگ کہانی کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ایکٹرز کی اداکاری کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں، اب جب کہ مقامی سوشل میڈیا پر ٹیزر ز لانچ ہو چکے ہیں تو اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ صرف چند گھنٹوں میں 12 ہزارلوگوں نے ان ٹیزرزکو دیکھا جس میں زیادہ تر نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ یہ فلم پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ اس فلم میں ایک گانا بھی شامل نہیں ہے،کیوں نکہ کہانی کی گرفت اتنی مضبوط ہے کہ لوگ اس اندز کو ضرور پسند کریں گے،دوسری فلم کی تیاری کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ کراچی میں ہم نے آڈیشن کا سلسلے کوجاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں طلال فرحت جوکہ اس فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، وہ تمام معاملات کو سنبھالے ہوئے ہیں،نئے لڑکے اور لڑکیاں، خواتین و حضرات جن میں تھوڑا سا بھی ٹیلنٹ ہے، وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں، انشااللہ دوسری فلم کے فنکاروں کی شارٹ لسٹ جنوری کے آخری تاریخوں میں کی جائے گی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes