جشن بہاراں 2016ء کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈی سی او جھنگ

Published on March 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

dco
جھنگ(یواین پی)ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ جشن بہاراں 2016ء کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد اور ضلع بھر کے دیہی اور شہری عوام کو صحت مند تفریح کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں جشن بہاراں 2016ء کی تقریبات کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے حوالہ سے عوامی نمائندگان اور سرکاری افسران کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،مختلف محکموں کے ایگزیکٹیوڈسٹرکٹ افسران ،ڈسٹرکٹ افسران اور دیگر متعلقین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کونسل آفیسر ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں 2016ء کے انعقاد کے حوالہ سے گزشتہ سال 2015ء کے پروگراموں کو زیر مشاہدہ رکھتے ہوئے اس سال مزید شاندار اور بہتر انداز میں پروگرام کوترتیب دیا جائے جو پنجاب بھر میں ایک اعلیٰ مثال ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں 2016ء کے انعقاد کیلئے 29مارچ2016ء تایکم اپریل 2016ء(چار روزہ)تقریبات میں شمولیت کرنے والے گھڑ سواروں ، مال مویشی اور دیگر شرکاء کو نہ صرف بروقت اطلاعات پہنچائی جائیں بلکہ ان کیلئے خصوصی انتظامات بھی مکمل کئے جائیں۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے معلوماتی اسٹال لگائیں گے جبکہ پھولوں کی نمائش، فوڈ سٹریٹ اور دیگر تفریحی ومعلوماتی پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے باہمی مشاورت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات کے حوالہ سے ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔ ڈی سی اونادر چٹھہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران کو پابند کیا کہ میلہ سٹیڈیم کے اطراف اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ تقریبات کے موقع پر شرکاء اور عوام الناس کو پرسکون اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog