میجر محمد اکرم کا50 واں یوم شہادت آج -5 دسمبر بروز اتوار کو منایا جارہا ہے

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی)نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر محمد اکرم کا50 واں یوم شہادت آج -5 دسمبر بروز اتوار کو منایا جائے گا یوم شہادت کے سلسلہ میں راولپنڈی سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں میجر محمداکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگااور فاتحہ خوانی ہوگی میجر محمد اکرم 4 اپریل1938 کو ڈنگہ میں پید اہوئے 13اکتوبر1963 کو وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے 1965 میں انہیں کیپٹن اور 1970میں میجر کے عہدے پر ترقی ملی وہ5 دسمبر1971 کوہلی کے محاذمشرقی پاکستا ن کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes