مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اکیاون سال کے ہو گئے

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

777
ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اکیاون سال کے ہو گئے۔ سالگرہ کا دن اپنی والدہ کے ساتھ منا رہے ہیں۔عامر خان کی پہلی ہٹ فلم قیامت سے قیامت تک تھی، دل، جو جیتا وہی سکندر، ہم ہیں راہی پیار کے، سرفروش، بازی، رنگیلا، غلام اور من، عامر خان کی مشہور فلمیں ہیں۔ عامر خان کی پہلی پروڈکشن لگان سے ہوئی اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ عام موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بنانے والے عامر خان ہر دل پسند اداکار ہیں۔ ہر کردار میں ڈھل جانے والے عامر خان کو مداحوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نام دیا۔ دھوم تھری میں چور اور پی کے میں خلائی مخلوق جیسے عامر خان اپنے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔ چار نیشنل، سات فلم فئیر، پدماشری اور پدما بھوشن ایوارڈ عامر خان کے حصے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题