نائیجیریا: مسجد میں خودکش بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

444
لاگوس (یو این پی) نائیجیریا میں مسجد میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 21 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست بورنو کے دارالحکومت میڈیگوری میں ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت مسجد میں گھس کر دھماکہ کر دیا جب بڑی تعداد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جمع تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 21 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ بورنو کے پولیس ترجمان وکٹر ایسیو کو نے بھی سانحے کی تصدیق کی ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题