سندھ کے ساحلی علاقوں میں پانی کا شدیدبحران

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ اور سجاول کے آبادگارون نے نئی سندھ واٹر پالیسی پرسنگین تحفظات ظاہر کردیئے، حکومتی اداروں کی انڈس ڈیلٹا کوٹری ڈاؤن اسٹریم کینجھر جھیل اور سمندری آبی حیات تمرکے جنگلات کے خاتمے کے بعد زراعت اورانسانی تحفظ کیلئے مقررہ مقدار میں پانی چھوڑنے کیلئے نئی واٹر پالیسی کاحصہ قرار دینے کامطالبہ کر دیابغیرتحقیق کے فور منصوبے کا آغاز کر کے کینجھر جھیل کی آبی سطح میں اضافہ پرتحفظات کا اظہارکرتے ہو ئے ارسا کی کمیٹی سی سی آئی میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،محکمہ آبپاشی اور سیڈا کی اجازت کے بغیر منصوبہ کے فور بناکرکراچی کواضافی پانی فراہم کرنے کیلئے کام کا آغاز کیاگیا اس ضمن میں ماہرین زراعت و پانی سے تجاویزلیکرحتمی پالیسی بنانے کیلئے ٹھٹھہ کے جی ایم خانہ مکلی میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرآبادگاربورڈ سجاول کے صدر اعجاز خواجہ ،آبادگار ٹھٹھہ بورڈ کے صدر عبدالخالق سومرو، کوسٹل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالعزیزبلوچ، فشرفوک فورم کے گلاب شاہ، ڈسٹرکٹ جرنلسٹ فورم کے صدر محبوب بروہی، ھالینڈ سے پی ایچ ڈی کرکے آنے وا لے پانی ماہر ڈاکٹرعبدالحمید جمالی ،نامور سماجی رہنما اور شاعرہ سید گل بی بی شاہ، تخلیق فاؤنڈیشن کی بلقیس کھتری اور دیگر نے کہاکہ ڈیلٹا کی رسرچ کرنے والے ماہرین کو شامل کرکے حتمی رائے قائم کی جائے کیونکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں پانی کا شدیدبحران ہے صاف پانی کے بجائے بدبودار پانی عوام کو دیا جارہا ہے قلب آب کے باعث ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے انسانی آبادی کے ساتھ آبی حیات اور جنگلات ختم ہوگئے ہیں ٹھٹھہ کے 3 لاکھ انسان پانی نہ ہو نیکی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار نے پرمجبور ہیں کینجھر جھیل سے کے فور منصوبہ کے تحت پانی کی فراہمی کو واٹر پالیسی کا حصہ بنانے کے ساتھ ھالیجی جھیل اور ھڈیرو جھیل کو کے فور منصوبہ میں شامل کرخریف کیلئے پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے جبکہ محکمہ آبپاشی کلری بگھاڑسرکل کے چیف انجینئر اعجازقریشی نے کہاکہ پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے سبب موجودہ بحران ہے کے فور منصوبہ اور دیگر معاملات پر ماہرین کی رائے طلب کی جائے جبکہ ٹھٹھہ سے منتخب ضلعی چیئرمین غلام قادر پلیجو پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن نے اپنے حکومتی مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا دفاح کیا، تاہم علائقائی صورتحال سے ناآشنا رہے۔
غلام اللہ شہر کے قریب دو برادریوں میں زمینی تنازع پر کلہاریوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) غلام اللہ شہر کے قریب دو برادریوں میں زمینی تنازع پر کلہاریوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ، ایک شخص ہلاک ،پانچ شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علائقے غلام اللہ شہر میں ناھیو اور ساڑھ برادری میں زمینی تنازع پر تصادم ہوگیا جس میں دونوں برادریوں کی جانب سے کلہاڑیوں اور ڈھنڈوں کا آزانہ استعمال کیا گیا ،جس کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شخص حاجی حسن ساڑھ موقعے پر ہی جان بحق ہوگیا ،جبکے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ، نعش اور زخمیوں کو مکلی سول اسپتال پہنچا دیا گیا تو پولیس کی بھاری نفری نے کسی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی وارڈ کو گھیرے میں لے لیا ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، اس واقعے کا کیس دونوں برادریوں کی جانب سے غلام اللہ تھانے میں دس افراد کے خلاف درج کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، علائقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
مختلف علائقوں میں ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء اور نقلی ادویات کی فروخت 
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمیدچنڈ) ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علائقوں میں ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء اور نقلی ادویات کی فروخت عام ہوگئی ، محکمہ فوڈ اور ڈرگ انسپکٹر لاپتہ، عوام مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں ،تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علائقوں میں گجو ،گھارو،جھرک ،مکلی ، گھوڑاباری ،جھنگ شاہی سمیت ٹھٹھہ میں کوکنگ آئیل،گھی،آٹا ، سرخ مرچ ،نمک وغیرہ سرے عام دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے معدے کا السر ،بلڈ پریشر ،جسم میں چربی ،یرقان ،جریان جیسی بیماریاں لوگوں میں پھیل رہی ہیں ،اس کے علاوہ کئی میڈیکل اسٹوروں پر نقلی ادویات کی فروخت بھی عام ہے، کس کے استعمال سے مریضوں کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پررہا ہے ، نقلی ادویات ،ملاوٹ شدہ اشیاء کی روک تھام کے لیے ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ فوڈ خاموش تماشاہی کا قردار ادا کررہے ہیں ۔
ایمرجنسی ہارن اور بغیر لائسنس کی گھاڑیوں کا استعمال ،عوام سخت مشکلات
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ایمرجنسی ہارن اور بغیر لائسنس کی گھاڑیوں کا استعمال ،عوام سخت مشکلات میں ،حادثات روز کا معمول بن گئے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی شہر میں کم عمر لڑکے سرے عام پرائیویٹ ذاتی گھاڑیوں میں ایمرجنسی ہارن رات دن بجاتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت عوام میں ایمرجنسی ہارن کا سن کر خوف پیدا ہوجانا ،اسکے علاوہ چوٹی عمر کے لڑکے مین روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ریس لگاتے پھرتے ہیں اور ون ویلنگ بھی کرتے ہیں جبکے اسی فیصد رکشہ چلانے والوں کے پاس لائسنس بھی نہیں ہے ،جس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں ،اور دو روز قبل تین نجی اسکول کی ٹیچرز بھی شدید زخمی ہوگئی تھیں ،مگر بغیر لائسنس گھاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔
سالگرہ کی تقریب 
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) پریس کلب مکلی کے صحافی محبوب میمن کی سالگرہ کی تقریب پریس مکلی میں منائی گئی، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محبوب میمن کی 46ویں سالگرہ پریس کلب مکلی پر منائی گئی جس میں صدر گل شاہ، احمد خشک، حنیف جاکھرو،شہمیر قریشی،اعجاز واریو اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقعے پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题