پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ نہ بدل سکا،بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,029)      No Comments

کولکتہ ۔۔۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے معرکے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ news-1458407363-4282_large

تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے  ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنائے ۔ بھارت نے مقررہ ہدف 7گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  جبکہ ویرات کوہلی ناقابل شکست 55رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور روہت شرما صرف 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ شیکھر دھون  بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پر کلین بولڈ ہوگئے ،سریش رائنا کو بھی محمد سمیع نے پہلی گیند پر کلین بولڈ کر دیا ۔ دیگر بلے بازوں میں یووراج سنگھ نے 24اور  دھونی نے13رنز سکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے 2جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز انتہائی سست انداز میں کیا اور شرجیل خان 8 ویں اورر میں 38 کے مجموعی سکورپر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ احمد شہزاد 28 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بمرا کا شکار بنے ۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک دفعہ پھر قوم کو مایوس کیا اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دیگر بلے بازوں میں عمراکمل نے  22،شعیب ملک نے 26،سرفراز احمد  نے 8اور محمد حفیظ  نے 5رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے بمبرا ،نہرا ،جڈیجا ،پانڈیا  اور رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔واضح رہے کہ بارش کے باعث  میچ 18،18 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy