نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لئے المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کا افتتاح

Published on October 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے مواقع دینا وقت کی ضرورت ہے ڈائریکٹرساجد علی ساجد
اسلام آباد(یواین پی)المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کا افتتاح،تقریب کے مہمان خصوصی ہدایتکارساجد علی ساجد اور فلمساز شاہد بھٹی تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں المرادپروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے دفاترکا افتتاح ہواتقریب کے مہمان خصوصی ہدایتکارساجد علی ساجد اور فلمساز شاہد بھٹی تھے افتتاحی تقریب میں میوزک ڈائریکٹرسہیل رانا چیئر مین ، نعیم راول صدر جبکہ ڈاکٹربی اے خرم مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹرمنتخب ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف ہدایتکار محمد ساجد علی ساجد نے کہاکہ زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اسی لئے ہم نے ’’المرادپروڈکشن اینڈآرٹ اکیڈمی‘‘کا پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کواجاگر کر سکے فلمساز شاہد بھٹی نے اکیڈمی کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی ادارہ ہوگاسہیل رانا اور نعیم راول کا کہنا تھا کہ اس ادارے سے نئے آرٹسٹ جنم لیں گے اور نئی راہیں متعین ہونگی تقریب میں سجاد حیدر ملک ،وسیم اقبال،حاجی ٹھاکر،صداقت منہاس سمیت شوبز سے منسلک مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes