سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتونامور گلوکارہ شازیہ رانی ،ہما چوہدری کے میوزک البم پہ کام جاری

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,147)      No Comments

Mumtaz
بارہ گیتوں پہ مشتمل نئے البم کے شاعر اورکمپوزرایم ممتاز ناز خوشی،میوزک ڈائریکٹرارنجر پاپا خان جبکہ ڈائریکٹرساجد محمود ہیں
لاہور(یواین پی)سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتو گانوں کی ملکہ نامور گلوکارہ میڈم شازیہ رانی اور ہما چوہدری کے کے نئے میوزک البم پہ کام جاری ہے نئے میوزک البم کے شاعر اورکمپوزرایم ممتاز ناز خوشی،میوزک ڈائریکٹرارنجر پاپا خان جبکہ میوزک البم کے ریکارڈسٹ شہزاد چوہدری اور ڈائریکٹرساجد محمود ہیں نئے میوزک البم میں بارہ گیت شامل کئے گئے ہیں میڈم شازیہ رانی پہلے بھی ایم ممتاز ناز خوشی کے گیت ریکارڈ کرا چکی ہیں جنہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت ملی یواین پی سے خصوصی انٹرویو کے دوران میڈم شازیہ رانی،ہما چوہدری اور ممتاز خوشی نے بتایا کہ موسیقی کے دنیا میں ہمیں بہت عزت اور شہرت ملی ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نیا میوزک البم بھی شائقین موسیقی کو مدتوں یاد رہے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme