سرگودھا: زیر تعمیر مسجد کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

سرگودھا: (یواین پی) سرگودھا کے علاقہ سلانوالی میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہو گئے جبکہ اوکاڑہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جی ٹی روڑ چونگی نمبر 7 کے قریب واقع عالم مارکیٹ میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی ملبے تلے تیں تین مزدور دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔مزدوروں کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا جس کے باعث تینوں مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب سرگودھا کے علاقہ سلانوالی بڑانہ روڈ پر مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مدرسہ کی چھت گر جانے سے مدرسہ میں قیام پزیر تبلیعی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق، 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں تبلیعی جماعت کے امیر بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع شانگلہ سوات سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سعید الرحمن، فیض کریم اور محمد شاہ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题