برسلزائیرپورٹ اور میٹرواسٹیشن پر 4 دھماکے، 27 افراد ہلاک

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

476172-burssels-1458634412-930-640x480برسلز۔۔۔ زیوینٹم ائیرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ پرامریکی کاؤنٹر کے قریب 2 زورداردھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایئرپورٹ دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد یورپی یونین انسٹی ٹیوشن کے قریب میٹرومال بیک اسٹیشن پر بھی یکے بعدیگرے زور دار 2 دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام میٹرواسٹیشن اور فضائی آپریشن بند کردیئے گئے۔حکام کے مطابق برسلز کے زیوینٹم ایئرپورٹ پر دونوں دھماکے ڈیپارچر ہال میں امریکی کاؤنٹر کے قریب ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ایئرپورٹ پر مزید بموں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری ائیرپورٹ پہنچ گئی اوروہاں موجود افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔روسی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 خودکش جیکٹس برآمد کیں جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر دھماکا خودکش تھا۔دوسری جانب دھماکوں کے خطرے پیش نظر ایئرپورٹ کے اطراف چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا تاہم ایئرپورٹ پر دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد میٹروٹرین کے مال بیک اسٹیشن پربھی یکے بعدیگرے 2 دھماکے ہوئے، حکومت نے عوام کے لئے ہدایت جاری کی ہیں کہ اگر وہ گھروں پر موجود ہیں تو وہیں رہیں اور اگر دفاتر میں ہیں تو بھگدڑ کے بجائے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔بیلجئم کی وفاقی پولیس کے مطابق برسلز ایئرپورٹ دھماکوں کے بعد فرانک فرٹ ایئرپورٹ اور مصروف ترین مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ ٹرانسپورٹ حکام نے دھماکوں کے بعد میٹرو، ٹرام اور بس سروس معطل کردی۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برسلز دھماکوں کے حوالے سے کہا کہ برسلز ایئرپورٹ دھماکوں نے چونکا دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح میں ممکن ہوسکا بیلجئم کی مدد کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog