سندھ رینجرزنے اختیارات کی مدت ختم ہونے پرتمام آپریشنزروک دیئے

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

 سندھ (یو این پی)  رینجرزنے اختیارات کی مدت ختم ہونے پرتمام آپریشنزروک دیئےکراچی
سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کی طرح پھر سے لٹکا دیا ہے جب کہ اختیارات ختم ہونے پر رینجرز نے سندھ میں تمام آپریشنز روک دیئے ہیں۔یواین پی ،کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لئے ہر 3 ماہ بعد  اختیارات مٰیں توسیع  کی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان تنازع کی وجہ سے ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ معاملہ لٹک گیا ہےسندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت رات گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی تھی، محکمہ داخلہ نے سمری تیارکرکے بھیج دی لیکن وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی میں اجلاسوں پر اجلاس کر رہے ہیں مگر سمری پر دستخط کرنے کا وقت نکالنے کو تیارنہیں۔ دوسری جانب اختیارات کی مدت ختم ہونے پر سندھ رینجرز نے تمام آپریشنزروک دیئے ہیں۔رینجرزکی جانب سے گرجا گھروں اورمساجد سمیت تمام مقامات سے نفری واپس بلا لی گئی ہے، شہرکی اہم شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے تاہم گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، ججز صاحبان اور ایئر پورٹ پر رینجرز کی نفری تعینات رہے گی۔
 
 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy