بارسلونا۔سہوترہ ہاوس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

mum
بارسلونا(یواین پی) سہوترہ ہاوس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور عہد کہا گیا کہ ہم ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور راجہ مدثر آف بلانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ممتاز سہوترہ نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔تمام معزز مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔اور یوم پاکستان کے حوالہ سے کیک کا ٹا گیا۔اس تقریب میں امور کشمیر کے چےئرمین راجہ ندیم خاں،سفیراکبر بھٹی آف خواصپور،پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور بانی چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سپین کے چیف آرگنائزرچوہدری ایاز مٹھانہ چک،ن لیگ سپین کے نائب صدر الیگزرراجو،تحریک انصاف سپین کے سنےئر رہنما چوہدری یاسر اقبال گجر،عام لوگ پارٹی اوورسیز کے ڈپٹی سیکرٹری نعیم عباس بھٹی،چوہدری افتخار فضل آف حاجی محمد،معروف صحافی سعید مختار،معروف صحافی اظہر عباس،راجہ مدثر آف بلانی،ن لیگ آزاد کشمیر کے فنانس سیکرٹری راجہ رفیق،چوہدری ناظم دھدرا(تین چک والے) چوہدری جاوید اقبال آف چک سکندر،سید ساجد کاظمی آف منڈی بہاوالدین۔انصر اقبال آف اختر کرنانہ۔بارسلونا کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ ضیاء صدیق،افتخار احمد جنرل سیکرٹری پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن،چوہدری رضوان احمد دیو اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی شخصیات نے خیالات کا اظہار بھی کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes