سکیورٹی دی جائے تاکہ عامرلیاقت کا آخری دیدار کر سکوں۔ اہلیہ دانیہ ملک

Published on June 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لودھراں(یواین پی) رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تو آپس میں بہت جلد صلح ہونے والی تھی، حکومت مجھے سکیورٹی فراہم کرے تاکہ مرحوم کا آخری دیدار کر سکوں۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مجھے عامر لیاقت حسین کی وفات پر دکھ اور افسوس ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور پنجاب سے درخواست ہے کہ مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے، سکیورٹی دی جائے تاکہ عامرلیاقت کا آخری دیدار کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تو آپس میں بہت جلد صلح ہونے والی تھی۔ اس سے قبل دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بیگم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی اچانک وفات کا سن کر ہمیں افسوس ہوا۔تین چار دن پہلے عامر لیاقت کا صلح کے لیے فون آیا تھا۔خلع کے کیس کے بعد عامر لیاقت شروع دن سے صلح کرنا چاہتے تھے۔میں نے ان کو کہا کہ معاملہ کافی بگڑ گیا۔آپ پہلے خود کو سنبھالیں پھر دیکھیں گے۔عامر لیاقت صلح کا سن کر کافی خوش تھے،کہا کہ گاؤں آکر معافی مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی طلاق نہیں ہوئی تھی۔عدالت بھی صلح کا موقع دیتی۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عامر لیاقت کی موت کے حوالے سے آپ سے بھی تفتیش کی جائے گی۔جس کے جواب میں سلمیٰ بیگم نے کہا ہم سے پولیس کیا تفتیش کرے گی،ہم تو عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہ رہے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog