آفریدی کا کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور

Published on April 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

6666
لاہور :(یو این پی)پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئے روز الزامات لگنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی دلبرداشتہ ہوگئے، کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے پرغور شروع کردیا۔ جلد پریس کانفرنس میں اعلان کرینگے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ پرغور شروع کردیا، ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی قیادت چھوڑنے کے ساتھ بطور کھلاڑی بھی کھیلنے کو تیار نہیں۔ جس کا اعلان وہ ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد آفریدی سے ریٹائرمنٹ کا پوچھا گیا تو انہوں نے وطن واپسی پر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے مستقبل کا فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور بیٹی کی طبیعت ناسازہونے کے باعث موخرکررکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme